پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں مینار پاکستان میں 13 اگست کوجلسہ کیلئےڈپٹی کمشنرکو نئی درخواست جمع کرادی۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کومینارپاکستان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر سینٹرل پنجاب کےسنیئرنائب صدراکمل خان باری نےتیرہ اگست کوجلسہ کیلئےڈپٹی کمشنرکو دوبارہ نئی درخواست جمع کروائی۔
سینٹرل پنجاب کےسنیئرنائب صدراکمل خان باری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی لاہور) کو دوسری جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 اگست کو مینارپاکستان،موچی دروازہ اورناصر باغ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔
PTI request to hold a rally by Farhan Malik on Scribd
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی لاہور) کو جمع کروائی گئی نئی درخواست کے متن میں تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، اور جناب کی جانب سے دیئے گئے احکامات کی مکمل پابندی کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل پنجاب کےسنیئرنائب صدراکمل خان باری نے اپنی درخواست میں پارٹی کے حوالے سے مزیدموقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہمیں ہماری پارٹی کی آزادی کیلئے یہاں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔