لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم کی خاتون دوست کوبھی شامل تفتیش کرلیا، ملزم اورخاتون میں تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، قتل میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کا تعین تفتیش میں ہوگا ۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کوبھی شامل تفتیش کرلیا ہے ، لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں ہے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پرلی گئی ، شاہد صدیق کوقتل کرنے سے پہلےشوٹر نے گاڑی کی نمبرپلیٹ تبدیل کی ، واردات کے بعد گاڑی کی اصل نمبرپلیٹ لگائی گئی ،ملزم قیوم اورشہریارگزشتہ 8 سال سے دوست ہیں، شہریارویلنشیا ٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیرتھا ، ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔