وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا۔
جی ایس ایم اے کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان میں لوگوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع ہوں گے۔ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب نوجوانوں کو ایک ملین لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ حکومت سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات اٹھارہی ہے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایک نوجوان نے گولی سے میری جان لینے کی کوشش کی جس کے دل میں ڈیجیٹل میڈیا نے میرے خلاف نفرت بھری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ نجی شعبہ ڈیجیٹلائزیشن میں اپنا کردار ادا کرے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں نئے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہورہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن کا فروغ ترقی اور شفافیت کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت ڈیجیٹل پاکستان کے لیے پرعزم ہے۔