ایس آئی ایف سی کے تعاون کےباعث پاکستان کی معیشت کومضبوط بنانے کیلئے عالمی آٹو موٹیو مارکیٹ میں گاڑیوں اور سپیئرپارٹس کی برآمد شروع کردی گئی
انڈس موٹرکمپنی نے پورٹ قاسم اتھارٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب میں اپنے اہم برآمدی اقدامات کا اعلان کیا
تقریب میں وفاقی وزیربرائےصنعت و پیداواررانا تنویر حسین،انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکےسی ای اوانجینئرخدا بخش،ایس آئی ایف سی کےنمائندگان،متعددمعزز سرکاری افسران اور ایگزیکٹو نائب صدرٹویوٹا موٹرزایشیا کازوناری اگوچی موجود تھے۔
انڈس کمپنی ٹویوٹا فورچیونر، ہائی لکس اور کورولا کراس کے ماڈل کی گاڑیاں اور سپیئر پارٹس براعظم اوشیانیا کے ممالک کو برآمد کرے گی
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر نےکہا کہ''انڈس موٹرز پاکستان کی معروف کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اسے برآمدات میں حصہ ڈالتے ہوئے دیکھ کر فخر محوس ہورہاہے''
''حکومت اور ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کا مقصد مقامی گاڑیوں اور سپیئر پارٹس کی برآمد کی حوصلہ افزائی کرکے آٹو موٹیو سیکٹر کو فروغ دینا ہے'' (رانا تنویر)
انڈس موٹرکمپنی کے سی ای او علی اصغرجمالی نے کہا کہ”بین الاقوامی سرحدوں کے پارمیک اِن پاکستان'' کا خواب دیکھنا نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا لمحہ ہے اور ہم اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کی مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں“
انڈس موٹرکمپنی ملک میں مقامی آٹوموبائل کے قیام میں بڑے پیمانے پر اپنا حصہ ڈال رہی ہے جس میں 50 پارٹس مینوفیکچررز روزانہ 250 ملین روپے سے زیادہ کے پارٹس بناتے ہیں
اس کے علاوہ 57 مجاز ڈیلرز صارفین کو سیلز اور سروس کی سہولت فراہم کرتے ہیں جن کی بدولت پاکستان بھر میں 450,000 سے زیادہ لوگ برسرروزگار ہیں
ایس آئی ایف سی اورآٹوموبائل انڈسٹری کا یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے امید کی کرن ہے
دیگر شعبوں کی طرح ایس آئی ایف سی کا آٹوموبائل انڈسٹری میں تعاون بلاشبہ آنے والے وقت میں اس صنعت کو مزید ترقی سے ہمکنار کرے گا