بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ معاشیات دان ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بنگلا دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور صدر، طلبا رہنماؤں اور تینوں افواج کے سربراہوں کی مشاورت سے نوبیل انعام یافتہ معاشیات دان ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے جلد کیا جائے گا۔
صدر محمد شہاب الدین نے تینوں افواج کے سربراہاں اور طلبا رہنماؤں کے ساتھ کئی گھنٹے طویل مشاورت کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
طلبا کے وفد میں ڈھاکا یونیورسٹی کے دو پروفیسر آصف نظر اور تنظیم الدین بھی شریک تھے۔