گوادر کے باشعور عوام کے تعاون، سکیورٹی فورسز کی کاوشوں اور حکومتی اقدامات سے شہر کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور حالات زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو شہر کے تجارتی مراکز کھلے اور کاروبار ی سرگرمیاں بحال رہیں جبکہ تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوچکی ہے اور کاروبار زندگی رواں دواں ہے۔
مقامی مچھیروں کے مطابق روزگار بھی بحال ہوچکا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اب اپنی دوکانیں اور مارکیٹیں کھول سکتے ہیں کیونکہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔
گوادر کے ساتھ ساتھ تربت ، نوشکی اور پنجگور میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں اور تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوچکی ہے۔
چند مقامات پر علامتی طور پر ماہ رنگ بلوچ کے حامی ابھی بیٹھے ہوئے ہیں، جن سے معاملات زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔
بلوچستان کے غیور عوام نے ترقی مخالف عناصر اور شرپسندوں کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔