محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھرکی جیلوں میں لیگل کیمٹیاں قائم کردیں،نادارقیدیوں کومفت لیگل ایڈ فراہمی کا آغازکردیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھرکی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈکمیٹیاں قائم کردی ہیں،پنجاب بھرکی جیلوں میں نادارقیدیوں کومفت لیگل ایڈفراہم کی جائیگی،
محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق کمیٹیاں پنجاب بارکونسل اورضلعی بار ایسوسی ایشنز کےاشتراک سے تشکیل دیں،ناداراسیران جومقدمات کی پیروی کیلئےوکیل کا انتظام نہیں کرسکتےانہیں مفت قانونی مددملےگی،مستحق اسیران اپنےمتعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کودرخواست دیں گےجنہیں وکلا سےملوایا جائے گا،پنجاب بھرمیں کل 447 وکلا کوفری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
لاہورڈویژن میں 45وکلاء، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70وکلاء ،فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24وکلا کمیٹیوں میں شامل ہیں۔