مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کےپیش نظر بیشتر ممالک کی ائیرلائنز کمپنیوں نے خطے میں اپنی پروازیں خطے منسوخ کردیں۔
لبنان میں چین کےسفارتخانے نےبیروت میں اپنےشہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی،امریکی ائیرلائنزکمپنی ڈیلٹا نےنیویارک اورتل ابیب کےدرمیان 31 اگست تک پروازیں معطل کردیں۔
اس سےقبل جرمن ائیرلائنز نے تہران،بیروت اورتل ابیب کو جانے والی پروازیں 12 اگست تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترکی،جاپان ،برطانیہ اور فرانس کی کئی کمپنیوں نے بھی لبنان جانےوالی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔