فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہدا کی یاد میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا
اس دن کی مناسبت سےپولیس فورس کی خدمات کےاعتراف میں صدروفاقی وزرا، فوجی افسران اورصوبائی پولیس سربراہان کی جانب سےشہدا کی قربانیوں کو یادکیا اورخراج عقیدت پیش کیا۔
ملک کےطول و عرض میں پولیس کےچاق وچوبند دستوں نےشہداء کی قبروں اور یادگار شہداء پرسلامی پیش کی اورپھولوں کی چادرچڑھائی،اس موقع پرشہدا کی قبروں پرسبزہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔
اس موقع پرمقررین نےاپنی تقاریرمیں شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،مقررین کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لئے پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
” ہم اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انہی شہدا کے مقدس خون کی بدولت، امن کے دیپ روشن ہیں،اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔