بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی قبضےکیخلاف آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے
وفاقی درالحکومت میں دفترخارجہ سےڈی چوک کیلئے ریلی کا آغاز ہوگیا،9 بجتے ہی سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،ریلی میں حریت کانفرنس کی قیادت اور اسکول کےبچےشریک ہیں۔
ریلی میں دفترخارجہ کےملازمین سمیت شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہے،شرکا نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھام رکھے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےیوم استحصال کشمیرپر پیغام میں کہا آج کا دن یومِ استحصال کے تاریک دن کی یاددلاتا ہے، آج کےدن میں کشمیری عوام کےبےمثال حوصلے، جرات،بہادری کوسلام پیش کرتاہوں،کشمیری بہن بھائی قانونی طورپر محکوم بنانےکی ہربھارتی کوشش کا ڈٹ کرمقابلہ کررہےہیں،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن،جموں و کشمیر کے تنازعہ کےحل پر منحصر ہے،
مزید کہا بھارت کو ہر حال میں تنازعات سےانکارکےبجائے ان تنازعات کےحل کی طرف بڑھنا ہوگا،پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت کےحصول تک اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھےگا۔
پانچ اگست 2019 بھارت نےکشمیریوں کی الگ شناخت کےضامن آرٹیکلزختم کرکےحق خودارادیت کی نفی کردی،اقوام متحدہ کی قراردادوں کےباوجود بھارت کی مودی سرکار نے کشمیریوں کی جداگانہ حیثیت ہی ختم کردی۔
کشمیری عوام اپنےحق خودارادیت کے لئے گذشتہ 7 دہائیوں میں لاکھوں جانیں قربان کرچکے،وہ آج بھی پرعزم ہیں کہ بھارت جتنے بھی ظلم کرلے آزادی کا سورج طلوع ہوکررہے گا۔