وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اداروں کو چاہیے کہ نیوٹرل ہو جائیں اور مینڈیٹ چوروں کو چاہیے کہ واپس گھر چلے جائیں۔
صوابی جلسے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پیر کو صوابی میں بڑا جلسہ ہوگا، یہ جلسہ عمران خان کی کال پر ہورہا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ مینڈیٹ چوروں کیخلاف ہوگا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کل سے ایک نئی تحریک کا آغاز ہوگا اور جلسے میں اسلام آباد جلسے کا اعلان کروں گا،
اسلام آباد جلسے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، عدالت نے ہمیں اسلام آباد جلسے کی اجازت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو چاہیے کہ نیوٹرل ہو جائیں اور مینڈیٹ چوروں کو چاہیے کہ واپس گھر چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں امن وامان تھا۔
ان کا مزید کہنا کہ یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے ، شیر افضل مروت کے حوالے سے عمران خان کا فیصلہ آخری فیصلہ ہے، پیر کو عوام عمران خان کے لیے نکلیں گے۔