پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے وہاب ریاض کے بعد قومی ٹیم کے مینجر کی تقرری کیلئے کوششیں شروع کردیں ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک مضبوط اور تجربہ کار شخص کو منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار مینجر کے ساتھ ایک لاجسٹک معاملات کے لئے معاون بھی مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف دور میں ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے اور وہ دوبارہ قومی ٹیم کا مینجر بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
غیر ملکی اسٹرنٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اور فزیو برقرار رہیں گے۔
کلف ڈیکن اور سائمن ڈریکس فزیو اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔
فیلڈنگ کوچ بھی غیر ملکی رکھنے کا امکان ہے، سائمن ہیلمٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فیلڈنگ کوچ تھے۔