مسلمان ہزار سال تک ہندوستان پر حکمران رہے ہندو قوم کو مہذب بنایا لیکن دونوں قومیں ساتھ نہیں رہ سکتی تھیں۔ تحریک پاکستان کے دوران ہندوؤں نے مسلمانوں کو ہر طرح سے نشانہ بنایا۔
مہاجرین تحریک پاکستان کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو کچھ اس طرح سے بیان کرتے ہیں، سردار اصغر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ہمارے اوپر ہندوؤں کی جانب سے بہت پابندیاں تھیں، نہ ہم نماز پڑھ سکتے تھے اور نہ ہم روزے رکھ سکتے تھے۔
سردار اصغر ڈوگر نے کہا کہ بہت ظلم کیے جاتے تھے مسلمانوں پر تاکہ ہندوستان میں کوئی مسلمان نہ رہے، ہمیں کہا جاتا تھا کہ تم لوگ پاکستان جاؤ یہاں کوئی جگہ نہیں تمہارے لیے، پاکستان کا وجود مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ تھا جہاں وہ اپنی مرضی سے اسلامی تعلیمات کے تحت زندگی گزار سکیں۔