امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو تلاش گمشدہ کا اشتہار قرار دے دیا اور کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ دھرنا عوامی قوت بنتا جا رہا ہے تو سامنے آئیں اور مذاکرات کریں۔
راولپنڈی میں دھرنے سے خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانا اور ریلیف فراہمی ہمارا مقصد اور یہی ہماری سیاست ہے۔ آئی ایم ایف کے آخری معاہدے میں لکھا ہوا ہے کہ خوراک، صحت اورتعلیم پر ٹیکس نہیں ہوگا۔ حکومت اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ کسی بھی وقت اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں، جماعت اسلامی اپنے مطالبات منوا کر ہی اٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی 3 دن سے تلاش گمشدہ کااشتہاربنی ہوئی ہے،اگرآپ سمجھتےہیں کہ یہ دھرنا عوامی قوت بنتا جا رہا ہےتوسامنے آئیں،اسی اسٹیج پر آکر مذاکرات کریں، عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں، کھانے پینے کی اشیا اور اسٹیشنری پر تمام ٹیکسز ختم کریں۔
ان کا کہناتھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر آپ کو عالمی عدالت کو کوئی خوف نہیں ہوتا،مقامی بدمعاشیہ کے پیسے ختم کرنے پڑیں تو آپ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں،جومعاہدےہی غلط ہوں اس کی خلاف ورزی کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،عوامی مطالبات کی سیاست آگے بڑھنے لگے تو پارٹیاں بھی پریشان ہوتی ہیں،ہمارا مسئلہ غریبوں،تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے ریلیف کا حصول ہے،کسی کو اچھا لگے یا برا ہماری سیاست یہی ہے، کسی بھی وقت اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں، ہم اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔