حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف پر غور شروع کر دیاہے لیکن اس سے پہلے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا ٹاسک خصوصی معاشی ٹیم کو سونپ دیا ہے ، کم تنخواہ والے سلیب کو 40ارب روپے کا ریلیف دینے کی تیاری کی جا رہی ہے ، ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کوریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویزپرغور ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تنخواہ دارطبقےکوریلیف کیلئےفنڈنگ سالانہ بجٹ سے نہیں لی جائے گی ، اس کے کے بجائے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کرکے کم تنخواہ والے سلیب کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے ۔