گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بانی پی ٹی آئی کو سمجھانے پر مبارکباد دیتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے پاؤں پر کلہاڑی ماری، وہ افواج اور اسٹیبلشمنٹ کو اپنے لوگوں سے بدنام کروارہے تھے۔
کراچی میں گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو مبارکباد دیتا ہوں،وہ اپنے بانی کو سمجھارہے تھے، بانی پی ٹی آئی نے پاؤں پر کلہاڑی مارنے والی لائن لی،افواج اور اسٹیبلشمنٹ کو اپنے لوگوں سے بدنام کرایا گیا،اگر بانی پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا تو اُنہیں اور جماعت کو مبارکباد دیتا ہوں، پی ٹی آئی قیادت کو کہوں گا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، شرپسندوں،غیر ملکی ایجنٹوں سے ہوشیار رہنا ہے۔
کراچی کے گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی تقریب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 77 سال گزرگئےہیں ہم صرف باتیں کررہےہیں، اگرآرڈٹ ڈیپارٹمنٹ ٹھیک ہوجائےتوپاکستان ٹھیک ہوجائے، ہم اب تک چھپنےاورچھپانےوالےسسٹم سےباہرنہیں آئے، دنیا کی جدید معیشتوں میں پاکستان کا نام ونشان نہیں ہے، ہمارے پڑوسی ملک کی معیشت ہم سےآگےہے۔
تقریب میں خطاب کے دوران گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان40سال سےایٹمی طاقت ہے لیکن کیا ہم نےفائدہ اٹھایا،دنیا میں ہمیں ویزانہیں ملتا،ہم نے کسی چیز کا انسٹیٹیوٹ نہیں بنایا،آئی پی پیزکامعاملہ اب حل ہونے جارہاہے، ایس آئی ایف سی نےاس مسئلےکوٹیک اپ کیاہے، جماعت اسلامی کےدوست روڈ پرنہ بیٹھیں، پچاس ہزارلوگ بھی لےآئیں تومارکی حاضرہے،ایئرکنڈیشن ماحول دیں گےپکوڑے بھی کھلائیں گے۔