چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرخان کا کہنا ہے کہ حکومت کےشانہ بشانہ کھڑے ہو کر فلسطین کے مسئلے پراہم پیغام دیا ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہرعلی خان نےعلامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کورکمیٹی اجلاس میں تھے،اس لیےکمیپ میں تعدادکم تھی، کورکمیٹی کااجلاس ختم ہوتےہی ہم پہنچ گئےہیں،کچھ لوگ صوابی جلسے کیلئے گئے ہیں، کچھ لوگ اپنےحلقوں میں ہیں۔
بیرسٹرگوہرعلی خان نےعلامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے باہر اپنی گفتگو میں کہا کہ سیکیورٹی نےکہاکہ آؤٹ سائیڈرنہ ہوں تو ہم بھی یہی چاہتےہیں،ہمارے حلقوں سےلوگ ہمیں ملنےآتےہیں تو وہ کہاں جائیں،بانی چئیرمین کوانصاف نہیں ملا،5اگست کاجلسہ یکجہتی کےطورپرمنارہےہیں،امن جدوجہد سےآتا ہےہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔
بیرسٹرگوہرخان کا کہنا تھا کہ جب تک بانی چئیرمین کورہا نہیں کردیاجاتا یہ کیمپ جاری رہےگا،یہ علامتی بھوک ہڑتال ہےجو ہم روز کر رہے ہیں،حکومت کےشانہ بشانہ کھڑے ہو کر فلسطین کےمسئلے پراہم پیغام دیا، آج پارلیمنٹ میں ہم نے یہ دکھایا ہےفلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،پوری دنیا اکھٹی ہوگی تو ہی فلسطین کی آواز بلند ہوگی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی تھےجنہوں نے تین او آئی سیزکروائی ہیں،بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر ہوں گے اور لیڈ کریں گے،محمود اچکزئی کےحوالے سےکنفیوژن پھیلائی جارہی ہیں، محموداچکزئی کو بانی چیئرمین نےاختیار دےرکھا ہے۔