شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں سےدریاؤں اور ندیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان کے علاقے سبی میں گوٹھ صالح محمد کے مقام پرتلی ندی اوورفلو ہوگیا ہے۔
اب تک کی جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق تلی ندی کا پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے،تلی ندی کا بھونرا بچاؤ بند بھی ٹوٹ گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔