انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے سے متعلق کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کے شریک نو ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، شناخت پریڈ کےعمل کے بعد ملزمان کوعدالت پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خلیل الرّحمٰان قمرنےجیل میں جاکرشناخت پریڈ کی لیکن آمنہ عروج کی چھوٹی بہن مریم اورشمائل کی شناخت نہیں ہوئی۔ جس دوران عدالت نے آمنہ عروج کی چھوٹی بہن مریم شہزادی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیاہے ۔