آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا البتہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور پنجاب میں چند مقامات پر بارش کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر، پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
آج سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ سبی اور تربت میں پارا 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔





















