حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا، ڈیزل پر لیوی تقریباً 11 روپے بڑھا دی گئی ہے اور پیٹرول پر لگ بھگ اتنی ہی کم کردی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پرلیوی 10روپے 93 پیسے بڑھا کر 68 روپے 93 سےفی لیٹرکردی گئی جبکہ پیٹرول پر پٹرولیم لیوی 10 روپے 83 پیسےفی لیٹر کم کی گئی ہے ۔ پیٹرول پرلیوی 102 روپے 17 پیسے سےکم ہو کر اب 91 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے ۔




















