ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہادت سے ایران، فلسطینی قوم اور مزاحمتی تنظیموں کارشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ایران، فلسطینی قوم اور مزاحمتی تنظیموں کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ ایران اورفلسطین کےگہرے،اٹوٹ رشتہ کوتقویت ملے گی۔
قبل ازیں حملے کے بعد ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت کااجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر شریک ہوں گے۔ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل حملے پر ردعمل کا فیصلہ کرے گی۔
دوسری جانب ترکیہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ظاہر ہے اسرائیل امن نہیں چاہتا۔ وزارت خارجہ ترکیہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملہ ظاہر کرتا ہے اسرائیل خطے میں جنگ پھیلانا چاہتا ہے۔