اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ سیل کرنے کا سی ڈی اے حکم کالعدم قرار دے دیا۔ پارٹی کا مرکزی دفتر فوری کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
عدالت عالیہ نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کردی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے پی ٹی آئی سی ڈی اے حکام کے ساتھ 10 انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلات ہرفلور پر نصب کرے گی، پی ٹی آئی چھت پر فائرپمپ ،الگ سے پانی کا ٹینک اورمینول الارم سسٹم لگائے گی ، بلڈنگ کےکچن کی حفاظت کیلئے گیس ڈیٹیکٹر نصب ہوگا اور ایمرجنسی نمبرآویزاں کئیے جائیں گے۔ یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کروائیں گے۔