لاہور پولیس نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا چالان اعتراضات دور کرکے پراسیکیوشن میں پیش کر دیا ۔
امیر بالاج ٹیپو قتل کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے کیس کا چالان اعتراضات دور کرکے پراسیکیوشن میں پیش کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پراسکیوشن کمیٹی چالان کی دوبارہ سکروٹنی کرے گی ۔
پولیس نے 115 صفحات پر مشتمل چالان پراسیکیوشن آفس میں پیش کیا جس میں مرکزی ملزم تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو تاحال اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا ۔
چالان کے مطابق پولیس اس کیس میں اب تک 8 ملزمان کو حراست میں لے چکی ہے۔
چالان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے پلاننگ کے تحت امیر بالاج کو قتل کیا تھا۔