وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 16.9 فیصد اضافہ ہواہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1.9 ارب ڈالر رہی،چین، ہانگ کانگ اوربرطانیہ نے پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ، ٹیکس ریونیو 30 فیصد اضافے سے 9 ہزار 311 ارب روپے رہا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر سے کم ہو کر 70 کروڑ ڈالر پرآگیاہے ۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعطم اسکیم کے تحت فروری تا مارچ 83.68 ارب کے قرضے دیئے گئے ، 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 3ماہ کیلئے سبسڈی دی جارہی ہے، جون 2024ء میں بیرون ملک 43 ہزار 356 پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے ۔