پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جماعت اسلامی کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے جاری دھرنے کی حمایت کر دی۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے الزام لگایا کہ حکمران چاہتے ہیں ہماری اسسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہو اور یہ حکومت کرتے رہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی مینڈیٹ واپسی کی کوششیں جاری رکھے گی ، نئے انتخابات کا مطالبہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق حکمرانوں نے اچانک آئی پی پیز کی مخالف کیوں شروع کردی؟۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقلیتی حکومت ہے، ہم مینڈیٹ واپسی کی کوششیں جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی ہر وقت نئے الیکشن کے لئے تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نئے انتخابات کا مطالبہ عوامی مفاد میں کررہے ہیں۔