جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب میں جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل سے بطور ایڈہاک جج حلف لیا۔
جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس مظہرعالم میاں خیل سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، وزارت قانون و انصاف نے صدرمملکت کی منظوری کے بعد ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دونوں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ایک سال کےلیے کی گئی ہے۔