کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہےجس کے بعد 100انڈیکس 351 پوائنٹس بڑھ کر 78381پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
شرح سودمیں متوقع کمی کولیکرسرمایہ کاراسٹاک مارکیٹ میں سرگرم ہیں،اسٹیٹ بینک آج شام نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کا تعین کرے گا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کےاختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 29 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔
سیاسی بےیقینی اور رول اوور ویک کے دبائو اسٹاک مارکیٹ پراثر انداز رہی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی، 100 انڈیکس میں ہفتے بھر میں 2088 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔