ایبٹ آبادشہر اورگلیات میں تیز ہواؤں کےساتھ وقفےوقفےسےبارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کاسلسلہ وقفےوقفےسے 2 دن تک جاری رہےگا،ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ،ضلعی انتظامیہ نےالرٹ کردیا،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو نالوں اور سلائیڈنگ ایریاز سےدور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب آزادکشمیر کےبھی مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،شہر اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کردیا۔