گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حرمت پرچم مہم کی تصویر جاری کر دی ۔
گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میرا پرچم میرا فخر ہے ، یہ وطن، یہ پرچم اور اس مٹی کا ایک ایک ذرہ ہمیں اپنے تن من دھن سے پیاراہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ قومی پرچم کی سربلندی کیلئے عوام اور سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں،اس پرچم کےسائےمیں پوری قوم متحد ہے،دشمنوں کےعزائم ناکام بنائیں گے۔