محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے کچھ بالائی اور وسطی حصوں میں مون سون کے بادل آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ کھل کر برسیں گے جبکہ دیگر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کا امکان ہے۔
کشمیر ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود اور کچھ علاقوں میں شدید حبس رہنے کا امکان ہے ۔ دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور،اوکاڑہ ،ساہیوال، پاکپتن، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یارخان، بہاولنگر، بہاولپور، مری، گلیات، اٹک، چکوال ،جہلم، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ژوب ، موسیٰ خیل،بارکھان،کوہلو، لورالائی،سبی، لسبیلہ ،آواران، خضدار اور گردونواح میں بارش کی توقع ہے جبکہ سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔