وزارت توانائی نےایمرجینسی پلان پر کام کرنےکا فیصلہ کرلیا۔تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی فراہمی سہولت ختم کرنے پر غور جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق بیوروکریٹس،ججز،پارلمینٹرینزسمیت سب کی فری بجلی بند کرنے پرغورشروع کردیا ہے،اگلےمرحلےمیں مفت پٹرول سہولت بھی واپس لینے پرغورہوگا۔
ذرائع وزارت توانائی کاکہنا ہےکہ انقلابی اقدامات سےہی مستقل ڈیفالٹ سےبچا جا سکتا ہے،برآمدات 60 ارب ڈالر لےجانا ناگزیرہوگیا،صرف انڈسٹری اورکاروبارکوجائز سہولیات دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔اس کے علاوہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔