وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہوجائیں اور حکومت سے خود کو ڈس انگیج کریں ۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں تمام ادارے موجود تھے۔ فیصلے سب کی موجودگی میں ہوئے۔ وفاقی حکومت اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہے ۔ ہم نےکبھی اقتدار کیلئے سیاست نہیں کی
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری ہے، بجلی بہت مہنگی ہے ، لوگ بل نہیں ادا کرسکتے، ایک لاکھ لوگوں کو سولر پینل دے رہے ہیں، جوپالیسی بنی ہے اس پرعملدرآمد کیاجائے گا، بجلی چوری پر غریبوں کے بجائے امیروں پر ہاتھ ڈالا جائے ۔
قبل ازیں گزشتہ روز بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب میں علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میں اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے، کوئی اور نہیں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا قومی فرض ہے، شخصیت اور پالیسی سے اختلاف ہو سکتا ہے،شہدا ءاور شہید کےخلاف کوئی بات ہوتی ہے تو مجھے دکھ ہوتا ہے،شہدا ءکے اہل خانہ کی دل آزاری نہیں ہونے دینی،عوام نے شہدا کے اہل خانہ کا ساتھ دینا ہے،ان کے بچے وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔