وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہےکہ پنجاب میں دفعہ ایک سوچوالیس دہشتگردی کے پیش نظرلگائی گئی ہے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ احتجاج اور دھرنے کے نام پرشہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔جوجماعت2014 سے سڑکوں پرہے تین دن گھروں میں آرام کر لے،تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ سڑکیں اور چوک چوراہوں کے گرد ہی گھومتی ہیں ۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا پاکستان میں انتشار،افراتفری اورہیجان کی کیفیت پیدا کرنا ہی دھرنا پارٹی کا ایجنڈا ہے،اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کےذریعے ہی اقتدارمیں پہنچنا ہے لیکن اب پہلے جیسی سہولت کاری دستیاب نہیں نہ ہی دھرنے کے لیے وہ فنانسر میسر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کواڑھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی ہے۔