وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےزرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں سبزی کےکاشتکاروں کیلئےبھی خصوصی پیکیج تیارکرنےکی ہدایت کی گئی۔پچیس ایکڑ اراضی کےمالک کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے۔
سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئےکاشتکارکوصرف 33فیصدادائیگی کرنا ہوگی،67فیصد ادائیگی حکومت کریگی،پہلےمرحلے میں 7ہزارٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئےجائیں گے۔
وفاقی حکومت کےاشتراک سےدوسرےمرحلےمیں مزید 10ہزارٹیوب ویل سولرانرجی پرمنتقل ہوں گے،ڈیزل سےٹیوب ویل چلانےپرفی ایکڑاخراجات 3ہزار،بجلی سے 1500 روپے خرچ ہوتے ہیں،سولرانرجی سےایک ایکڑکی آبپاشی پرصرف 50روپے خرچ ہوں گے۔
وزیر اعلی نےٹماٹر،پیازسمیت دیگرضروری سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ کا پائیدار سسٹم وضع کرنےکاحکم دیا۔
اس موقع پروزیراعلی کاکہنا تھا کہ کسانوں کامہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، سولرپینل دیں گے،ڈیزل اورمہنگی بجلی سےچھٹکارا ملنےپرفصل کی لاگت میں کمی آئےگی،کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔