افغانستان میں بڑھتی دہشت گردی کےباعث خطےمیں تشویش کی لہردوڑ گئی،طالبان کےاقتدارمیں آنے کےبعد افغانستان اورہمسایہ ممالک کو جن مسائل کا سامنا ہےان میں دہشت گردی سر فہرست ہے۔
عالمی میڈیا کی ایک رپورٹ کےمطابق طالبان کے اقتدارمیں آتے ہی خطے میں نا صرف دہشت گردی بڑھی بلکہ علاقائی امن بھی داؤپرلگ گیا۔اس وقت افغانستان میں متعدد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جن کی مذموم کارروائیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔
حال ہی میں روسی ڈپٹی وزیرخارجہ نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے،ماسکو میں ہونے والی برکس کاؤنٹر ٹیررزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سر گے ورشنین نےافغانستان میں دہشت گردی کوعالمی مسئلہ قراردیا۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو چاہیے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کا سدِباب کرے۔