ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانا کھنہ میں درج نو مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت چودہ ملزمان کو بری کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے درخواست بریت منظور ہونے کا حکمنامہ جاری کیا،کیس میں شاہ محمود قریشی پر دیگر ملزمان کو اشتعال پھیلانے پر اکسانے کا الزام تھا۔
عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ شاہ محمود قریشی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ ایک سو نو تب ہی لاگو ہوتی ہےجب کسی سےکوئی جرم سرزد ہوا ہو، ریکارڈ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈ سیکشن ایک سو نو ثابت نہیں ہوا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر سولہ ایم پی او، ایک سو چوالیس کی دفعات بھی لگی ہیں، ان دفعات سےمتعلق شکایت وہی سرکاری افسرکرسکتا جس کےحکم کیخلاف ورزی ہوئی ہو۔
شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج کیس میں شکایت کنندہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نہیں، اس لیے شاہ محمود قریشی اور دیگر چودہ ملزمان کی درخواست بریت منظور کی جاتی ہے ۔