چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس سننے سے متعلق پی ٹی آئی کے وکلا کا اعتراض مسترد کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس ٹو میں گرفتاری کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی درخواست کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں کے میرٹ پر دلائل طلب کرلئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں میں مقدمے سے الگ ہوجاؤں ؟ وکلا پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جی ہاں آپ اس سماعت سے دستبرداری اختیار کرلیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایسے نہیں ہوتا ۔ اس کا پورا طریقہ کار موجود ہے۔ اس حوالے سے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ بھی ہے۔ عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔