پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جمعہ 26 جولائی کو دن تین بجے ملک بھر کے ہر حلقے میں بھرپور احتجاج ہوگا۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے احتجاجی پروگرام کی تفصیل اور اپنے مطالبات کی سب تفصیل بتا دی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جمعہ 26 جولائی کو ملک بھر کے ہر حلقے میں احتجاج ہوگا، حلقہ جاتی سطح پر احتجاج میں اپوزیشن کا 6 جماعتی اتحاد شرکت کرے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز احتجاج کی قیادت کریں گے، گرفتاریاں ہوئیں تو غیر قانونی ہوں گی لیکن ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا خاتمہ اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی رہائی ہمارا مطالبہ ہے۔