لاہورمیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے ہیلتھ کیئر کمیشن کی پالیسیوں کیخلاف کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
پرائیویٹ اہسپتال ایسوسی ایشن، فیملی فزیشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے کنونشن میں شرکت کی جبکہ کنونشن کے اختتام پر ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔
پی ایم اے ہاؤس لاہور سے ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاج کی کال کے نتیجے میں ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈاکٹر تنظیموں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جس میں نو نکات پر اتفاق کیا گیا۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کو15 ستمبر تک معاملات کو فائنل کرکے معاہدے پرعملدرآمد کرنے کی مہلت دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر کمیشن نے اپنے تحریری معاہدے سے انحراف کیا تو پنجاب بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔