نیشنل بینک اف پاکستان گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات میں نوجوانوں کو قرض کی سہولیات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نیشنل بینک آف پاکستان ( این بی پی ) کے صدر جناب رحمت علی حسنی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ قرض کی فراہمی کے عزم کااظہار کیا ہے۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا ہیڈ آفس پہنچنے پر جناب رحمت علی حسنی اور ایگزیکٹو وائس پریذڈنٹ ڈویژنل ہیڈ آف گورنمنٹ اور سپیشلائزڈ ایجنسیزجناب فاروق حسن نے خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی ترقی میں معاونت اور صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کےلئے این بی پی کے کردار پر مفید اور تعمیری بات چیت کی گئی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے معاشی ترقی میں ایک اہم قومی ستون کی حیثیت سے این بی پی کے کردار کی تعریف کی اور ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا جس سے ابھرتے ہوئے انٹرپرینورز کو معاونت ملے اور کمزور گروپوں کو بہتر خدمات حاصل ہوں۔