بھارتی میڈیا نے بی جے پی سرکار کی جانب سے 30 سے چالیس ہزار خواتین کو پاک بھارت میچ اور کھانے کا جھانسہ دیکر سٹیڈیم کے پاسز دینے کا پول کھول دیا۔
بھارتی میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین خواتین ایک صحافی سے پاک بھارت میچ کیلئے پاسز اور کھانا دینے سے متعلق گفتگو کر رہی ہیں۔
بھارتی خواتین شائقین نے کہا ہے ہمیں میچ کا پاس دیا گیا ہے اور ہم اسی کیلئے اسٹیڈیم آئے ہیں، جبکہ میچ کا پاسز ہمیں بی جے پی کی جانب سے دیئے گئے ہیں،اورپاس دیتے وقت ہمیں کھانا فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا،اور اس کیلئے وائوچر دیئے گئے ہیں، اسٹیڈیم کے اندر جائیں گے تو پتہ چلے گا کہ کھانے کو کیا ملتا ہے یا نہیں۔
ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے کہا پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے ہیں،جس پر صحافی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ
آج تو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ ہے،اچھا،نیوزی لینڈ انگلینڈ کا ہے؟ پاکستان انڈیا کا نہیں ہے، ہمیں تو پاکستان اور انڈیا کے میچ کا بتایا گیا تھا اسی لیے ہم یہاں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تھا اور پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔