پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں قومی ورثوں کی حفاظت کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ضلع خیبر کےعلاقہ لنڈی کوتل میں واقع قدیم ریلوے سٹیشن کی مخدوش حالت کے بعد بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔
1925 میں قائم کیا گیا یہ ریلوے سٹیشن قیام پاکستان سے پہلے جنگی محاذوں کے لئے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
پاک فوج اورفرنٹیئرکور نارتھ کی جانب سےنہ صرف ریلوے سٹیشن کو مکمل بحال کر دیاگیا بلکہ اس ریلوے سٹیشن کی تاریخ کو میوزیم کی شکل میں محفوظ کر لیا ہے۔
ریلوےسٹیشن کے تحفظ کے لئے تزین و آرائش مکمل ہونے پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے افتتاح کیا۔
مقامی عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے اس قومی ورثہ کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔