پنجاب حکومت نےسرکاری کامرس کالجزکو ختم کرنےکافیصلہ کرلیا،ان کالجز کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کالجز میں تبدیل کردیا جائے گا۔
محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب نے منصوبے پرکام شروع کردیا،صوبہ کے تمام 85 کامرس کالجزکو آئی ٹی کالجزکا درجہ دیا جائے گا۔
ذرائع محکمہ ہائیرایجوکیشن کا کہنا ہےکہ فیصلہ کامرس کے مضمون میں طلبا کا رجحان کم ہونے پر کیا گیا،ہر کامرس کالجزمیں طلبا کی تعداد سو سےکم ہے،کامرس کےایک طالبعلم پرحکومت کا3لاکھ تک خرچہ آرہا ہے،
آئی ٹی کالجزمیں تبدیل کرکےایکسپرٹس کو بھرتی کیا جائے گا،کالجزمیں آئی ٹی کا کاروبارکرنیوالےنوجوانوں کیلئے“کو ورکنگ”دفاترقائم ہوں گے،آئی ٹی کالجزمیں ای لائبریریزکا قیام کیا جائے گا،محکمہ ہائیر ایجوکیشن کےمطابق آئندہ دس روزمیں منصوبے پرکام کا آغاز ہوجائے گا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرکاکہنا ہےکہ فیصلہ دنیا بھرکے ممالک کیساتھ آئی ٹی انڈسٹری میں مقابلے کیلئےکیا، منصوبے کی فوری تکمیل کیلئےآئی ٹی کالجزتبدیل کرنےکا فیصلہ کیا۔