قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق بل آئندہ اجلاس تک مؤخرکردیا ہے ۔
کمیٹی اجلاس میں مخصوص نشستوں سےمتعلق آئین کےآرٹیکل 51اور 106 میں ترمیم کےبل پربحث ہوئی , اجلاس میں پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ نے کہا متناسب نمائندگی کی بات ہورہی ہےاورایک جماعت کو دیوار سےلگا دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی خواتین اوراقلیتوں کو سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود اب تک نشستیں نہیں دی گئیں،جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایسا ظلم ہوا کہ روز ایک نئی نظر ثانی سپریم کورٹ میں دائر ہو رہی ہے، درجنوں مخصوص نشستوں کےممبران کو سنے بغیر ڈی سیٹ کردیا، پی ٹی آئی فریق نہیں تھی اور ان کو ریلیف دے دیا، کمیٹی نے لیگل ایڈ اتھارٹی اور نیب ترمیمی بلز بھی مؤخر کردیئے ۔