پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) کے باہر احتجاج کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔
سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس میں جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی بات ہوئی تھی ۔
گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری میں اگر رینجرز یا خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار شامل ہوئے ان اداروں کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ادارہ اپنی حدود سے باہر نکلتا ہے تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔
اس سے قبل منگل کے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے حوالے سے کسی بات کا کوئی اعتراف نہیں کیا ۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیخلاف کئے جانے والے تمام اقدامات بے سود ثابت ہوں گے۔