بھارتی سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا کھیل میں تو کوئی ثانی نہیں لیکن پڑھائی میں وہ ایک اوسط طالبعلم رہے جس کا انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان کے رزلٹ کارڈ میں ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ ویرات 12ویں پاس ہیں، لیکن انہوں نے اپنے کریئر میں بہت زیادہ کامیاب رہ کر یہ بات ثابت کردی کہ کم تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اگر آپکے دل میں جذبہ اور جنون ہے تو آپ کسی بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔
ویرات کوہلی کی وائرل مارک شیٹ کے مطابق سابق کپتان ویرات نے 2004 میں بھارت کے پشچشم وہار کے saviour convent نامی اسکول سے میٹرک کاامتحان پاس کیا ہے۔
مارک شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے انگلش کے مضمون میں سب سے زیادہ مارکس اسکور کیے لیکن ساتھ ہی دیگر مضامین میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ مارک شیٹ کے مطابق ویرات نے سب سے کم مارکس ریاضی اور سائنس میں اسکور کیے ۔
ویرات کوہلی نے انگریزی میں تو شاندار کارکردگی دکھائی اور 83 نمبرز حاصل کیئے ، ہندی میں 75 ، سائنس میں 55، سوشل سائنس میں 81 ، آئی ٹی میں 74 تاہم حساب (MATHS) میں 51 نمبر ہی حاصل کر سکے ۔یعنی وہ حساب کتاب میں ذرا کمزور دکھائی دیئے ۔
صارفین کا کہنا تھا ویرات نے ثابت کیا ہے کہ 10ویں جماعت کے نتائج مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے saviour convent سے ہی 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے، اس سے قبل 9ویں جماعت تک کوہلی وشال بھارتی پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کرتے رہے۔ویرات اپنے اکثر انٹرویوز میں بتاچکے ہیں ان کا پسندیدہ مضمون تاریخ تھا کیوں کہ انہیں تاریخ کو جاننے میں خاصی گہری دلچسپی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی ویرات کوہلی کے نام سے منسوب ایک مارک شیٹ منظر عام پر آچکی ہے۔