سندھ حکومت نے اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ گرمی اور برسات کے امکان کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا اور نجی وسرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہو گا۔