بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 14 ہزار 763 روپے پر آگئے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 391 ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کے اضافے کے بعد 2920 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر ساڑھے 3 ہزار کی کمی ہوگئی ہے۔