پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 50 پیسے کم ہوکر 280 روپے پر آگئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر مندی
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر مندی کی بڑی لہر رہی۔
پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج اناسی ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار پانچ سو اکہتر پوائنٹس گر کر اٹہتر ہزار پانچ سو انتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
دو سیشن میں اسٹاک مارکیٹ تین ہزار تین سو پوائنٹس نیچے آگئی۔
بروکرز کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور بے یقینی سرمایہ کاروں کی نفسیات پر حاوی رہی، آج مارکیٹ میں انیس ارب اکتیس کروڑ روپے مالیت کے ساڑھے سینتس کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔